کانگریس نے مودی حکومت کو ہر محاذ پر ناکام قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ تین
سال کی حکومت میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پول کھل گئی ہے۔پارٹی نے کہا کہ وہ عوام تک اپنی بات پہنچانے کے لئے ملک بھر میں تحریک
چھیڑے گي اور اپنی غلطیوں کو سدھارنے اور اقتدار میں واپسی کو یقینی بنائے
گی۔کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سورجےوالا کی قیادت میں
پارٹی کے
نوجوان لیڈر جیوترادتیہ سندھیا، سچن پائلٹ، آر پی این سنگھ اور سشمتا دیو
نے مودی حکومت کی پالیسیوں پر جم کر حملہ کیا اور کہا کہ گزشتہ تین سال کے
دوران یہ حکومت کسان، نوجوان، غریب، مزدور وں کے مفادات، خواتین کی حفاظت
اور پاکستان پالیسی جیسے حساس معاملے پر مکمل طور ناکام رہی ہے اور عوام سے
اس نے جو وعدے کئے تھے وہ سب کے سب جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔